جکارتہ میں دفاعِ پاکستان کی تقریب

جکارتہ میں دفاعِ پاکستان کی تقریب
جکارتہ میں دفاعِ پاکستان کی تقریب

  

جکارتہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے یوم دفاع پر ملک بھر کی طرح پاکستان کے دوست ممالک میں خصوصی تقاریب ہوئیں ۔ ستمبر 1965ءکی جنگ میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے والے برادر مسلمان ملک انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع کی تقریب میں پاک انڈو دوستی کے فروغ کے عزم کی تجدید کی گئی اور پاکستان کے دفاع میں انڈو نیشیا کے کردار کو سراہا گیا ۔ اس تقریب میں انڈونیشیا میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی