کراچی میں قتل و غارت اور فورسز کے آپریشن جاری ، دو افراد قتل ، دس گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں قتل و غارت گری اور فورسز کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔ رسالہ کے علاقے شومارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیاجس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاگیا۔ ابتدائی طورپر مقتول کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ۔ اُدھر حیدری کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے علی الصبح فائرنگ کرکے 45سالہ شفیق کو ابدی نیند سلادیاجس سے آج ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔ مقتول کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ اُدھر لیاری میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دیگر چیزیں برآمد کرلی ہیں ۔ حراست میں لیے گئے افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام مقام پر منتقل کردیاگیا۔ سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کرلیاگیاہے ۔