جہلم : کار اور ٹرک میں تصادم ، چار افراد ہلاک
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) کار اور ٹریفک میں تصادم سے کارمیں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوہاوا کے قریب کا رتیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک کے نیچے آگئی جبکہ حادثے کے بعد ٹرک بکرالا پل سے ریل ٹریک پر جا گر ا جس کی سے شدید ٹریفک جام ہوگئی ۔ ٹریفک کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔