راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ لیاگیا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مری روڈ پر رحمان آباد میں سیکیورٹی گارڈ کو باندھ کر ڈاکو کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔رحمان آباد میں واقع گولڈ مارکیٹ میں رات دو بجے کے قریب پانچ سے چھ ڈاکو آئے جنہوں نے اپنے آپ کو پولیس اہلکار وں کے طورپر متعارف کروایااور حالات کا بخوبی جائزہ لینے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے جکڑ دیااورسی سی ٹی وی کیمروں کے کیبل کاٹے اور دو کروڑ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ مارکیٹ میں موجود لوگوں کاکہناہے کہ تقریباً تین گھنٹے سے زائد وقت ڈاکو مصروف عمل رہے اور دو کلو سے زائد سونالوٹ کر فرار ہوگئے ۔