ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، مزید بارشوں کی پیش گوئی : محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، مزید بارشوں کی پیش گوئی : محکمہ ...
ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، مزید بارشوں کی پیش گوئی : محکمہ موسمیات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جار ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ لاہور ، ننکانہ صاحب اور ٹنڈوالہیار کے گردونواح میں صبح سے بارش ہو ری ہے۔ محکمہ موسمیا ت نے سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے جبکہ کشمیر اور میر پور خاص کے گردونواح میں تیز اور ہلکی کی بھی پیش گوئی کی گئی ۔ حکام کے مطابق پنجاب میں ملتان ، فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے البتہ حکام کا کہنا ہے کہ مون سون سٹم ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ہے جس کی جہ سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

سکردو میں شدید بارش کے باعث شاہراہ قراقر م کئی مقام سے بندہوگئی جبکہ گلگت ، دیامیر ، غذراور استور کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریائے پنجگور میں دیر کے مقام پر درمیانے درجے کاسیلاب جبکہ دریائے کابل میں درسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

مزید : ماحولیات