بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ویزہ پالیسی آسان کرنے کاوعدہ کیا ہے : پی سی بی

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ویزہ پالیسی آسان کرنے کاوعدہ کیا ہے : پی سی ...
بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ویزہ پالیسی آسان کرنے کاوعدہ کیا ہے : پی سی بی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاءاشرف سے ملاقا ت کے دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ویزا پالیسی آسان کرنے کا وعدہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ذکاءاشرف اور وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات چیت ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے لیئے مفید ہے جبکہ دونوں ممالک میں کرکٹ روابط کی بحالی میں صدر آصف علی زرداری اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کھیل