ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کے گھر سے گاڑی چوری ہوگئی

ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کے گھر سے گاڑی چوری ہوگئی
ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کے گھر سے گاڑی چوری ہوگئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبر پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات کے گھر سے گاڑی چوری ہوگئی ہے ۔ ثمینہ خاور نے بتایاکہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے کراچی میں موجود ہیں اور لاہور میں واقع اُن کے گھرکے مین گیٹ کا تالاتوڑ کر چور نئی گاڑی لے اُڑے ہیں ۔اُنہوں نے بتایاکہ لاہور میں اُن کے گھر پر صرف ملازمین موجود ہیں جنہوں نے شاید کوئی کوتاہی بھی کی ہو لیکن وہ مسلسل ایک عرصے سے مختلف واقعات کا نشانہ بن رہی ہیں اور ہوسکتاہے کہ حکومتی عناصر اِن واقعات میں ملوث ہوں ۔

مزید : لاہور