گوجرانوالہ کے پوزیشن ہولڈر کا وزیرتعلیم سے انعام لینے سے انکار

گوجرانوالہ کے پوزیشن ہولڈر کا وزیرتعلیم سے انعام لینے سے انکار
گوجرانوالہ کے پوزیشن ہولڈر کا وزیرتعلیم سے انعام لینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے پری انجینئر نگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم نے وزیرتعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمان سے انعام لینے سے انکار کر دیا ہے۔ انٹر امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسد محمود نے وزیرتعلیم پنجاب کو کہا کہ انہیں میڈل نہیں بلکہ انصاف چاہیے جس کی وزیرتعلیم نے وضاحت طلب کی جس پر پوزیشن ہولڈر نے بتایا کہ اروپ پولیس نے با اثر افراد کے کہنے پر انہیں اور ان کے والد کو گزشتہ دنوں میں تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وزیر تعلیم نے پوزیشن ہولڈر کی بات سن کر کہا کہ انہیں ایک ہفتے میں انصاف مل جائے گا جس کی وہ یقین دہانی کراتے ہیں لہٰذا اپنا انعام لے لیں جس پر اسد محمود نے اسرار کیاکہ وہ انعام تب ہی لے گا جب اس کو انصاف مل جائے گا۔

مزید :

گوجرانوالہ -