افغانستا ن میں خودکش حملہ ، چھ افراد ہلاک

افغانستا ن میں خودکش حملہ ، چھ افراد ہلاک
افغانستا ن میں خودکش حملہ ، چھ افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت میں ہوئے خودکش حملے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ششدرک علاقے میں ایساف ہیڈکوارٹر اور امریکی سفارت خانے کے نزدیک نوجوان حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔کابل پولیس کے ڈپٹی چیف محمد داو¿د نے بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی