حکومت پنجاب اتوار کو ڈینگی لاروے کی تلفی کا دن منائے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے اتوار کو ڈینگی کے لاروے کی تلفی کا دن منانے کا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام کے تعاون سے ڈینگی کو ختم کرکے دم لیں گے اور ڈینگی سے چھٹکارا حاصل کرناہی اُن کا اصل مقصد ہے ۔