صدرزرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

صدرزرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
صدرزرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیا ل کیا ۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران الطاف حسین نے صدر سے مملکت کو بتایا کہ کراچی میں بھائی کو بھا ئی سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایسے ناپاک عزائم رکھنے والوں کو شکست دینے کے لیے تما م تر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین نے نئے بلدیاتی آرڈیننس پر ایم کیو ایم کے کارکنا ن کو اعتماد میں لینے کے لیے جنر ل ورکرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے جو اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا جس میں الطاف حسین خطاب بھی کریں گے۔

مزید : کراچی