سندھ کا بلدیاتی نظام: فنکشنل لیگ کے وزراءنے استعفے پیرپگاڑا کے حوالے کردیئے ، ایم کیوایم اور پی پی پی متحرک ہوگئیں

سندھ کا بلدیاتی نظام: فنکشنل لیگ کے وزراءنے استعفے پیرپگاڑا کے حوالے کردیئے ...
سندھ کا بلدیاتی نظام: فنکشنل لیگ کے وزراءنے استعفے پیرپگاڑا کے حوالے کردیئے ، ایم کیوایم اور پی پی پی متحرک ہوگئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے بلدیاتی نظام نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے اور اب فنکشنل لیگ کے وفاقی وزیرخدابخش راجڑ نے بھی اپنا استعفیٰ پیرپگاڑا کے حوالے کردیاہے ۔ خدابخش راجڑ کاکہناتھاکہ وزارت پارٹی کی امانت ہے تاہم ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی اتحادیوں کو منانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے فنکشنل لیگ کے امتیاز شیخ کو ٹیلی فون کرکے استعفے واپس لینے کی اپیل کردی ۔ گورنرسندھ کاکہناتھاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت فنکشنل لیگ کو اعتماد میں لیناچاہتی ہے لہٰذا وہ بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے استعفے واپس لے لیں ۔ اُدھر صدر مملکت نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید : کراچی