حکومت خط نہیں لکھے گی ، وزیراعظم نااہل ہوں گے : اعتزازاحسن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ وزیراعظم نااہل ہوں یا سوئس حکام کو خط لکھ دیں تاہم پیپلزپارٹی کی حکومت سوئس حکام کو خط نہیں لکھے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ اُنہوں نے حکومت کو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا مشورہ نہیں دیاتاہم صدر کی سوئس عدالتوںمیں مقدمات کی معیاد ختم نہیں ہورہی اور یہ صرف سپریم کورٹ پر دباﺅڈالنے کی کوشش ہے ۔