سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے اور ابتدائی تخمینے کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے تین روپے ، ایچ او بی تین روپے پندرہ پیسے ، مٹی کا تیل دو روپے ، اور لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت ڈیڑھ روپے تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ اتوار کو ہوگا جس کا اطلاق 10ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے ہوگا۔

مزید : بزنس