سندھ کی تقسیم ر وکی جائے ، ہڑتا ل کے ذریعے مطالبات منوائیں گے : ایاز پلیجو

سندھ کی تقسیم ر وکی جائے ، ہڑتا ل کے ذریعے مطالبات منوائیں گے : ایاز پلیجو
سندھ کی تقسیم ر وکی جائے ، ہڑتا ل کے ذریعے مطالبات منوائیں گے : ایاز پلیجو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی تحریک سندھ کے چیئر مین ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کو روکا جائے ۔ محبت سندھ ٹرین مارچ کے شرکاءنے اسلام آباد پہنچ کر ایاز پلیجو کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آ باد سے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔ ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک سندھ کے چیئرمین ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ حکمرانوں نے نئے بلدیاتی نظام کے نام پر پولیس، ریونیو اور صحت سمیت دیگر اہم ادارے نام نہاد مفاہمت کے نام پر ایم کیو ایم کے حوالے کردئیے ہیں ۔

ایاز پلیجو نے کہاکہ ذوالفقار آباد کا منصوبہ سندھ کو مکمل طور پرختم کرنے کی سازش ہے تاہم انہوں نے ذوالفقار آباد منصوبے کو سندھ کے خلاف سازش قرار دیا اور کہاکہ اس منصوبے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ 13 ستمبر کو سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ 22تا 24 ستمبر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں شٹرڈاون کرکے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔

مزید : اسلام آباد