رمشاکورہائی اور ”تحفظ“مل گیا

رمشاکورہائی اور ”تحفظ“مل گیا
رمشاکورہائی اور ”تحفظ“مل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) توہین مذہب کیس میں گرفتار کمسن ملزمہ رمشا مسیح کو ضمانت پر رہاکر دیا ہے اور انتہائی سخت حفاظتی انتطامات میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔کمسن رمشا کی ضمانت پر رہائی کے لئے روبکار اڈیالہ جیل پہنچایا گیا جس کے بعد سرکاری ہیلی کاپٹر اسے لینے اڈیالہ جیل پہنچے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات تھے۔ رمشا مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید تھی۔ راولپنڈی کی عدالت نے رمشا کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے اور مقامی مولوی خالد جدون کی شہادتوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے رمشا مسیح کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔امام مسجد خالد جدون نے الزام لگایا تھا کہ رمشا مسیح نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے راکھ میں شامل کرنے کا اقدام اٹھایا جو عدالتی تحقیقات کے بعد من گھڑت ثابت ہوا۔ پولیس کے مطابق خالد جدون کے خلاف جھوٹی شہادتیں پیش کرنے کی دفعات لگا کرگرفتار کیا گیا۔ رمشا کو رہائی کے بعد سخت حفاظتی انتظامات میں بکتر بند گاڑی میں ہیلی کاپٹر تک لے جایا گیا جس کے چاروں طرف مسلح جوان حفاظت پر مامور تھے۔ رمشا کو سرکاری ہیلی کاپٹر میںٰ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی