برطانوی بیٹو ں پر پیٹوں کو فوقیت دینے لگے

برطانوی بیٹو ں پر پیٹوں کو فوقیت دینے لگے
برطانوی بیٹو ں پر پیٹوں کو فوقیت دینے لگے

  

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں معاشی دباﺅ کے باعث جہاں بچوں کے جیب خرچ میں کمی ہوتی جا رہی ہے وہاں لڑکیوں کو لڑکوں کے مقابلے میں کم جیب خرچ مل رہا ہے برطانوی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق والدین آٹھ سے پندرہ سال عمر کے بچوں کوہفتے میں اوسطا 5.98 پونڈ فی ہفتہ جیب خرچ دیتے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 پنس کم ہے اور سالانہ کمی 14.04 پونڈ تک پہنچ گئی ہے ایک سروے کے مطابق لڑکیوں کو لڑکوں کے مقابلے میں37 پنس فی ہفتہ جیب خرچ کم ملتا ہے لڑکوں کا جیب خرچ اوسطا 6.16 پونڈ جب کہ لڑکیوں کا جیب خرچ 5.79 پونڈ فی ہفتہ ہے ہیلی فیکس کا کہنا ہے کہ بچوں کے جیب خرچ میں کمی خاندانوں کے معاشی دباﺅ میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید : انسانی حقوق