پاک ،بھارت ”آسان ویزا“معاہدہ پر دستخط

پاک ،بھارت ”آسان ویزا“معاہدہ پر دستخط
پاک ،بھارت ”آسان ویزا“معاہدہ پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک بھارت ویزا معاہدے پرد ستخط ہو گئے، رحمان ملک اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے دستخط کئے۔ پاکستان کی طرف سے وزیر داخلہ اور بھارت کی طرف سے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے نئے معاہدے پر دستخط کیے۔ ویزا دستاویزات کے مطابق فن کاروں کو ٹرپل انٹری ملے گی جبکہ بزرگ شہریوں کو سرحد پر ہی ویزا ملے گا۔ تاجروں کو ایک سال کے لئے 10 شہروں کے لئے ویزا جاری ہو گا ، بزرگ اور بچے پولیس رپوٹنگ سے مثتنی ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق واہگہ اور اٹاری سے پیدل سفر کیا تو واپسی بھی اس طرح ہو گی جبکہ 45 سال سے زائد عمر کو واہگہ اور اٹاری بارڈر پر پہنچنے پر ہی ویزا جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے اس پہلے اسلام میں دفتر خارجہ میں پاک بھارت وزرا خارجہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دہشت گردی، تجارت اور دیرینہ مسائل کے حل سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں گزشتہ ڈیڑھ سال مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ویزوں میں نرمی سمیت 2 معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت ایس ایم کرشنا نے کی-

مزید :

اسلام آباد -