فرسٹ ایڈ کاعالمی دن منایاگیا

فرسٹ ایڈ کاعالمی دن منایاگیا
فرسٹ ایڈ کاعالمی دن منایاگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ سمیت دنیا بھر میں روز ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا گیا یہ دن کے منانے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال اور حادثات کی شکل میں ابتدائی طبی امداد کے ذریعے انسانی زندگی بچانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فرسٹ ایڈ کے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہے، اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت پر بھی عوام کو آگاہی دی گئی عالمی اداروں ریڈ کراس اور ہلال احمر کی دنیا بھر میں سو کے قریب تنظیموں نے دنیا بھر میں پہلی مرتبہ سال دو ہزار میں ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے متعارف کرایا۔

مزید : تعلیم و صحت