بھادوں ”بہار“ نے خوش کردیا

بھادوں ”بہار“ نے خوش کردیا
بھادوں ”بہار“ نے خوش کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں کہیں رم جہم اور کہیں موسلادھار اور تیز بارشیں ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقہ چھور میں پڑی جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 19، استور 4، بہاولنگر 2، بہاولپور 3، بالاکوٹ 4، بھکر 1، منجی 12، چلاس 8، چھور سندھ 80، ڈی جی خان 8، فیصل آباد 7، گلگت 15، گوجرانوالہ 8، گپس 2، ہنزہ 6، اسلام آباد 21، جیکب آباد 4، جہلم 4، کاکول 4، کراچی ائیرپورٹ 3، خضدار 4، لاڑکانہ میں 55، لسبیلہ 2، مالم جبا 3، منڈی بہاو الدین 3، منگلا 4، میرپور خاص 4، موہنجو داڑو 26، ملتان 9، مری 25، مظفر آباد 2، نواب شاہ 2، اوکاڑہ 7، پڈعیدن 2، پتن 11، پشاور 2، رسالپور 8، ساہیوال 4، سیدو شریف 5، سکھر ایک، ٹھٹہ میں15 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تین صوبوں سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ آئندہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے۔ مشرقی بلوچستان، ڑوب، سبی، نصیر آباد اور قلات وغیرہ میں تیزموسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے مون سون کے سلسلے کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈی جی خان اور راجن پور، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویڑن میں فلیش فلڈنگ کا امکان رہے گا۔

مزید : قومی