چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی

چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی
چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(مانیٹر نگ ڈیسک) چین میں زلزلے سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد اسی ہوگئی۔چینی وزیراعظم وین جیاباو نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ یوننان اور گوئیڑو صوبوں میں ریکٹر اسکیل پرپانچ عشاریہ سات شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے جھٹکوں سے 40,000 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور امدادی کام جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی