سندھ تقسیم کیاگیا تو کراچی کو ”نو گو ایریا“بنادیں گے:ایاز پلیجو

سندھ تقسیم کیاگیا تو کراچی کو ”نو گو ایریا“بنادیں گے:ایاز پلیجو
سندھ تقسیم کیاگیا تو کراچی کو ”نو گو ایریا“بنادیں گے:ایاز پلیجو

  

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)عوامی تحریک سندھ کے چئیرمین ایاز لطیف پلیجو نے دھمکی دی ہے کہ سندھ کی تقسیم کو نہ روکا گیا تو کراچی کو نوگو ایریا بنا دیں گے ۔ محبت سندھ ٹرین مارچ کے شرکاءنے ایاز پلیجو کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔ ڈی چوک پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک سندھ کے چیئرمین ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ، حکمرانوں نے نئے بلدیاتی نظام کے نام پر پولیس، ریونیو اور صحت سمیت اہم محکمے نام نہاد مفاہمت کے نام پر ایم کیو ایم کے حوالے کردئے، اور اب ذوالفقار آباد کا منصوبہ سندھ کو مکمل طور پرختم کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار آباد منصوبہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تیرہ ستمبر کو سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ہڑتال کی جائے۔ اس کے علاوہ بائیس، تیئس اور چوبیس ستمبر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں شٹرڈاون کیا جائے گا اور اس کے بعد بھی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کراچی کو نو گو ایریا بنا دیں گے ۔

مزید : قومی