ن لیگ 13ستمبر کی ہڑتال میں شامل ہوگی:غوث علی شاہ

ن لیگ 13ستمبر کی ہڑتال میں شامل ہوگی:غوث علی شاہ
ن لیگ 13ستمبر کی ہڑتال میں شامل ہوگی:غوث علی شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے نئے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف تیرہ ستمبر کو ہونے والی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی آرڈیننس دیہی اور شہری عوام کو لڑانے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔اپنی رہائشگاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ بھر میں ایک تحریک شروع کی جائیگی کیونکہ موجودہ حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات کا وقت ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی نیا بلدیاتی آرڈیننس متحدہ کے خلاف بھی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں کے علاوہ سندھ بھر کی تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف متحد ہوچکی ہے خود حکومت کے اہم اتحادی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 ستمبر کو سندھ بھر میں تاریخی پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ اس موقع پر حید ر شاہانی ، شاہ محمد شاہ ، اویس نورانی، عرفان اللہ مروت، ریاض چانڈیو ، ملک ایوب اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی