پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف ہے:لطیف کھوسہ

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف ہے:لطیف کھوسہ
پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف ہے:لطیف کھوسہ

  

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب شہبازشریف کوآصف زرداری فوبیا ہوگیا ہے ۔ایکسپو سنٹر لاہور میں نمائش کی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے لئے 365 دن کی مہلت ختم ہوچکی ہے اور اب مزید 180 دن تاخیر کے لئے بل لایاجارہاہے جس کی وہ بطور گورنر مخالفت کریں گے انہوں نے کہاکہ اس وقت پنجاب میں نافذ بلدیاتی انتظام غیر آئینی غیر قانونی ہے ۔ پنجاب کے حکمرانوں کو ڈر ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروائے تو انکی مقبولیت کاپول کھل جائے گا۔

مزید : لاہور