انقلاب آگیا ،ایک اورمزدور نے تعلیمی جنگ فتح کرلی

انقلاب آگیا ،ایک اورمزدور نے تعلیمی جنگ فتح کرلی
انقلاب آگیا ،ایک اورمزدور نے تعلیمی جنگ فتح کرلی

  

ملتان(مانیٹر نگ ڈیسک) تندور پر روٹیاں پکانے اور برتن مانجھنے والے ایک محنتی طالبعلم شفیق نے انٹرمیڈیٹ طلباءنے آرٹس گروپ میں سکینڈ پوزیشن حاصل کر لی۔ غریب لیکن ذہین طالب علم محمد شفیق محنت کش کا بیٹا ہے محمد شفیق نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 1100 میں سے 894 نمبر حاصل کر کے آرٹس گروپ طلباءمیں سکینڈ پوزیشن حاصل کی تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے اس نے ایک ہوٹل پر کام کیا جہاں اسے 100 روپے روزانہ اجرت دی جاتی تھی۔ محمد شفیق نے بتایا کہ کام کے دوران اگر اسے چند منٹ فراغت کے ملتے تو وہ اس دوران پڑھ لیتا شفیق کے 5 بہن بھائی ہیں اور اس کی مالی حالت انتہائی کمزور ہے شفیق پڑھ لکھ کر سی ایس ایس کرنا چاہتا ہے اور سرکاری ملازمت کرنا چاہتا ہے۔ شفیق کا کہنا ہے کہ اس نے میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑ دی تھی لیکن کالج میں جاتے طلباءکو دیکھ کر اسے تعلیم کو شوق ہوا اس لئے اس نے خود محنت کر کے تعلیم شروع کی۔

مزید : قومی