سندھ کی تقسیم کاسوچ بھی نہیں سکتے :شرجیل میمن
کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا سندھ کی تقسیم کی کوئی بات نہیں، بلدیاتی نظام کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر بلدیاتی نظام کے حوالے سے ماڈل نظام تیار کیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا پیپلز پارٹی سے بڑا کوئی قوم پرست نہیں اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے نیشنل پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔