کلین سویپ کی کوشش کریں گے: حفیظ

کلین سویپ کی کوشش کریں گے: حفیظ
کلین سویپ کی کوشش کریں گے: حفیظ

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہاہے کہ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد اب کلین سویپ کی کوشش کریں گے تاکہ ورلڈ ٹی 20 میں زیادہ اعتماد اور بلند مورال کے ساتھ شرکت کرسکیں۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی جیت پر مسرور پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کامیابی سے بحیثیت کپتان ان کے اور مجموعی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے یہ انتہائی خوشگوار علامت ہے کہ ہرکھلاڑی نے دباﺅ کا بخوبی سامنا کیا اورفتح کا جذبہ برقرار رکھا۔ انہیں میچ کی ابتداءسے آخری گیند تک اپنے کھلاڑیوں پراعتماد اور فتح کا یقین تھا۔ ہم اب آخری میچ جیت کر کلین سویپ کی کوشش کریں گے اورورلڈٹی 20 میں زیادہ اعتماد اور بلند مورال کیساتھ شرکت کریں گے۔آسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی نے کہاکہ میچ اور سیریز ہارنا مایوس کن ہے لیکن پہلے میچ میں 89 رنز پر آﺅٹ ہونے کے مقابلے میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایسے کلوز میچ میں بہت سے اگرمگر ہوتے ہیں۔ شائد ہی کوئی ٹی 20 میچ نویں نمبر کا بیٹسمین چھکا لگاکر ٹائی کرسکتا ہے۔ پیٹ کمنزکا اعتماد بلند تھا اور بطور کپتان ان کا خیال تھا کہ پاکستان اکمل برادرز سے بیٹنگ کرائے گا اور کمنز کی اضافی رفتار فتح گر ثابت ہوگی۔ اگر ہم جیت جاتے تو یہی فیصلہ درست قراردیا جاتا۔

مزید : کھیل