زرداری کو سندھ نے فکر مندکردیا ،الطاف سے رابطہ ،ناراض اتحادیوں کے امو ر پرتبادلہ خیال

زرداری کو سندھ نے فکر مندکردیا ،الطاف سے رابطہ ،ناراض اتحادیوں کے امو ر ...
زرداری کو سندھ نے فکر مندکردیا ،الطاف سے رابطہ ،ناراض اتحادیوں کے امو ر پرتبادلہ خیال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری اورایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد پیدا صورتحال اورسیاسی پر تبادلہ خیال کیا۔صدر زرداری نے الطاف حسین سے گفتگو میں کہاکہ سندھ میں بلدیاتی نظام عوام کے مسائل کے حل اوراختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے نافذ کیا۔ جس کیلئے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماوں نے دن رات محنت کی۔ صدرنے کہا جمہوریت کے استحکام اور ملکی ترقی کے لئے ایم کیوایم سمیت تمام اتحادیوں کوساتھ لیکرچلیں گے۔اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا سندھ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نظام مثبت کاوش ہے۔ بعض عناصر بلدیاتی نظام کی آڑمیں امن کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی مل کر امن دشمن عناصر کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے بلدیاتی نظام میں ذاتی دلچسپی لینے اور توجہ پرصدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماوں نے جمہوریت کی بقاءکیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید : اسلام آباد