ادھر مت دیکھو،اپنے صوبے کی فکر کرو،الطاف حسین کامخالفین کومشورہ

ادھر مت دیکھو،اپنے صوبے کی فکر کرو،الطاف حسین کامخالفین کومشورہ
ادھر مت دیکھو،اپنے صوبے کی فکر کرو،الطاف حسین کامخالفین کومشورہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنے والے نام نہاد قوم پرستوں نے ہمیشہ نفرت کا درس دیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جمہوریت کو بھی بچائے گی اور بلدیاتی نظام کا نفاذ بھی ہوگا۔کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نئے بلدیاتی نظآم کی مخالفت کرنے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مخالفت دراصل جمہوریت مخالف عناصر کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نام نہاد قوم پرستوں نے ہمیشہ نفرت کا درس دیا۔الطاف حسین نے خیبر پختونخوا ہ کے رہنماﺅں سے کہا کہ وہ سندھ کی فکر چھوڑیں خیبر پختونخوا ہ کی فکر کریں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر جمہوریت اور بلدیاتی نظام کا تحفظ کرے گی۔ الطاف حسین نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر بھی کڑی تنقید کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم سرائیکی اور ہزارہ کے عوام کو حقوق دلا کر دم لے گی۔

مزید : کراچی