بھارت کو صرف پیاز ٹماٹر کیلئے پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا:منورحسن
پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے بھارت کو صرف پیاز ٹماٹر کے لیے پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا گیا۔ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنا کر افغانستان پہچانا چاہتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا کہ بھارت افغانستان پہنچنے کے لئے پاکستان سے تعلقات بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کو بنیاد بنا کر پاکستان مذاکرات کے لئے آیا ہے۔ بھارت کو صرف پیاز ٹماٹر کیلئے پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا گیا۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان اور سیاستدانوں نے بلوچستان میں عدم استحکام کا ذمہ دار بھارت کو ٹہرایا ہے۔ دفتر خارجہ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے۔منورحسن نے کہا حکومت انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔