کشمیر میں دراندازی بڑھ گئی :من موہن سنگھ
نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں در اندازی میں اضا فہ ہو گیا ہے اور دہشتگرد سمندری راستے سے ایک بار پھر کاروائیاںکر سکتے ہیں۔نئی دہلی میں سیکیورٹی فورسز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز فورسز کی بدولت کشمیر میں دہشتگرد ی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سمندری راستے حملہ کر نے کی صلاحیت برقر ار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مذہبی تشدد کے واقعات میں اضا فہ تشویش ناک ہے۔صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کو نئے انداز میں کام کر نے کی ضرورت ہے۔