فرقہ واریت ایجنسیوں کی خواہش پرہوتی ہے:فضل الرحمان

فرقہ واریت ایجنسیوں کی خواہش پرہوتی ہے:فضل الرحمان
فرقہ واریت ایجنسیوں کی خواہش پرہوتی ہے:فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)جمعیت علما ءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ یہودی لابی اپنا ایجنٹ امریکہ دشمنی کے نعرے پر قومی سیاست میں لارہی ہے۔ میڈیا ورکرز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک میں جبر کی بنیاد پر طبقاتی نظام بنادیا گیاہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خون کا راج ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے نہ معاشی، پارلیمانی سفارشات کا احترام نہیں کیا گیا،انہوں نے کہاکہ کوئی مذہبی جماعت ، فرقہ واریت نہیں پھیلا رہی، یہ تب ہوتی ہے جب ایجنسیز کو ضرورت ہو۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اپنا طریقہ زندگی نہ رکھنے والا فاٹا جانے کی بات کررہا ہے، مسلم معاشرے میں ایسا شخص برداشت نہیں کیا جاسکتا۔منتخب نمائندوں کا مذاق اڑانے سے معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -