استعفوں کی واپسی کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا:اے این پی اورفنکشنل لیگ کااعلان

استعفوں کی واپسی کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا:اے این پی اورفنکشنل لیگ کااعلان
استعفوں کی واپسی کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا:اے این پی اورفنکشنل لیگ کااعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے وفد کے ساتھ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی جس میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پیر پگارا کا کہنا تھا کہ بلدیاتی آرڈیننس سے اختلاف اور استعفوں کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور استعفے واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بعدازاں مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ کیونکہ بلدیاتی آرڈیننس سندھ کے عوام نے مستردکردیا ہے اور ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے میری ملاقات طے تھی لیکن اے این پی کے تھینک ٹینک نے یہ فیصلہ کیا کہ وزیراعلیٰ بے بس ہیں فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں لہذا وزیراعلیٰ سندھ سے ملنا وقت کا ضیاع ہے۔ اس لئے ہم نے پیر پگارا سے ملاقات کی اور اپنی قیادت کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید : کراچی