یہ دلہن چہرہ چھپا کر سارا دن شہر کی سڑکوں پر کیوں پھرتی رہتی ہے؟ حقیقت ایسی کہ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے گا

یہ دلہن چہرہ چھپا کر سارا دن شہر کی سڑکوں پر کیوں پھرتی رہتی ہے؟ حقیقت ایسی کہ ...
یہ دلہن چہرہ چھپا کر سارا دن شہر کی سڑکوں پر کیوں پھرتی رہتی ہے؟ حقیقت ایسی کہ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں سڑکوں پر گھومنے والی نقاب پوش دلہن نے ہر کسی کو حیران کر رکھا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے اس دراز قد خاتون کو عروسی لباس پہنے اور منہ پر سفید ماسک چڑھائے گلیوں میں گھومتے دیکھا جا رہا ہے۔ا س دلہن نے اپنے ہاتھ میں خطوط سے بھرا لفافہ اٹھارکھا ہوتا ہے اور یہ مختلف جگہوں پر یہ خطوط پھینکتی نظر آتی ہے۔
ایک عرصے سے لوگ اس پراسرار دلہن کو سڑکوں پر تنہا گھومتے دیکھ کر حیرانی میں مبتلا تھے، لیکن اخبار دی سٹار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پہلی بار اس دلہن سے ایک تحریری انٹرویو کیا گیا ہے، جس میں پہلی بار اس کی دردناک کہانی سامنے آئی ہے۔

مفت میں پوری دنیا کی سیر کرنے کا شرمناک ترین طریقہ نوجوان لڑکی نے متعارف کروادیا
اخبار کے مطابق یہ خاتون گھریلو تشدد کی ماری ہوئی خواتین کی حالت زار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک مہم چلا رہی ہے، جس کا مقصد ان بے زبانوں کو سہارا اور زبان فراہم کرنا ہے۔ اس کی مہم ایک بڑے آرٹ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ نقاب پوش دلہن نے دی سٹار کو بتایا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران اس کے ساتھ انتہائی عجیب و غریب واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک بار ایک غنڈہ اس کے پیچھے لگ گیا اور تین گھنٹے تک اس کے ساتھ چلتا رہا۔ بالآخر جب وہ رخصت ہونے لگا تو اس کی ڈائری میں ایک نظم تحریر کرکے گیا۔ اسی طرح ایک بے گھر شخص اس کے ساتھ کئی گھنٹے رہا اور اس دوران اپنے ساتھ بیتنے والے مظالم کا تذکرہ کرکے روتا رہا۔ نقاب پوش دلہن کا کہنا تھا کہ ایک بار ایک بچے نے بھی اس کے ساتھ تین گھنٹے گزارے جن میں سے دو گھنٹے وہ سٹار بکز کے ریسٹورنٹ میں بیٹھا اپنے جذبات تحریر کرتا رہا۔

اس کا کہنا ہے کہ جب بچے اسے دیکھ کر دلہن اور شہزادی کا شور مچاتے ہیں تو اسے بہت اچھا لگتاہے لیکن کچھ بچے اسے بھوت سمجھ کر ڈرجاتے ہیں جس پر وہ بہت پریشان ہو جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -