گوری کے پاس شادی کے پیسے ختم ہوگئے لیکن اس نے پیسے اکٹھے کرنے کا ایسا طریقہ اپنایا کہ آپ بھی اس کی ہمت کو داد دیں گے
لندن(نیوزڈیسک) بعض انسان اپنے مقصد کے حصول کے لئے ایسے طریقے اپنانے سے بھی گریز نہیں کرتا جو عام حالات میں کسی طور پر بھی ممکن نہیں ہوتے اور ایسا ہی کچھ ایک برطانوی لڑکی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق 35سالہ ساراٹیلرکا حمل ہونے اور نوکری ختم ہونے کی وجہ سے اس کی تمام مالی بچت ضائع ہوگئی اور اس کے وہ تمام پیسے جو شادی کے لئے اکٹھے کئے ہوئے تھے خرچ ہوگئے۔اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی پر پریوں جیسا لباس زیب تن کرے ، بہترین کار میں بیٹھے اور شاندا رجگہ یہ تقریب منعقد ہو۔اس نے فیصلہ کہ وہ ایسے مختلف مقابلوں میں شرکت کرے گی جہاں اسے انعامات مل سکیں۔وہ ہر ہفتے 300مقابلوں میں بھی شرکت کرتی رہی اور ایک مقابلے کے بارے میں اسے علم ہوا کہ اس میں پرتعیش شادی کا انعام ہے تو اس نے شرکت کا فیصلہ کیا۔اس کی امید بر آئی اور اسے یہ مقابلہ جیتنے کا موقع ملا اور اس سال مئی میں اس نے اپنے 38سالہ بوائے فرینڈ گاز کے ساتھ اپنی شادی پروقار طریقے سے کروائی۔شعبہ تعلیم سے وابستہ دوبچوں کی ماں سارا کاکہنا ہے کہ جب اسے علم ہوا کہ اس مقابلے میں انعام کی رقم10ہزار پاﺅنڈ(15لاکھ روپے) تو اس نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔گذزشتہ 12سال سے اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے والی سارا کا کہنا ہے کہ مختلف مقابلوں میں شرکت کے بعد وہ کئی انعامات جیت چکی ہے جن میں اسے نیویارک جانے کے لئے4ہزار پاﺅنڈ کے اخراجات کے علاوہ دوہزارنقد اور ساتھ ہی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کا موقع ملے گا۔