سب سے حیران کن خبر آگئی، داعش نے ہی خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگادی کیونکہ۔۔۔

سب سے حیران کن خبر آگئی، داعش نے ہی خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگادی ...
سب سے حیران کن خبر آگئی، داعش نے ہی خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگادی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے زیرقبضہ علاقوں میں اپنے تئیں سخت اسلامی قوانین نافذ کر رکھے تھے مگر موت کا خوف ان کی اسلام پسندی پر بھی غالب آ گیا ہے۔ آپ یہ خبر پڑھ کر حیران ہوں گے کہ وہ داعش جس نے خواتین کے لیے پردہ لازمی قرار دے رکھا تھا اب اس نے عراقی شہر موصول میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہر میں گزشتہ کچھ عرصے سے برقعہ پوش خواتین کے بھیس میں حملہ آوروں نے بہت زیادہ تعداد میں داعش کے اعلیٰ کمانڈروں پر حملے کیے ہیں۔ اسی خوف کے زیراثر اب سکیورٹی سنٹرز میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق داعش کا کہنا ہے کہ اب برقعہ ایک سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

اتوار کو آخر ایسا کیا ہوگیا کہ دنیا بھر میں ہزاروں لڑکیاں برہنہ سڑکوں پر آگئیں، انتہائی حیران کن وجہ جانئے

داعش کے اندرونی ذرائع نے العلم نیوز نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ”داعش کے سربراہوں نے حالیہ حملوں کے بعد اپنی سوچ تبدیل کر لی ہے۔ تاہم یہ پابندی فی الحال سکیورٹی سنٹرز کی حدود میں لگائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام کے شہر منبیج کے داعش کے ہاتھوں سے نکلنے کے بعد کمانڈروں پر برقعہ پوش حملہ آوروں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔