دسمبر سے مکہ اور مدینہ میں رہنا انتہائی سستا ہوجائے گا کیونکہ۔۔۔ سعودی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

دسمبر سے مکہ اور مدینہ میں رہنا انتہائی سستا ہوجائے گا کیونکہ۔۔۔ سعودی حکومت ...
دسمبر سے مکہ اور مدینہ میں رہنا انتہائی سستا ہوجائے گا کیونکہ۔۔۔ سعودی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ اور مدینہ میں رہائشی سہولیات کی آسمان کو چھوتی قیمتوں پر قابو پانے، طلب اور رسد کے درمیان توازن پیدا کرنے اور شہریوں کے لئے ہاﺅسنگ سہولتوں میں اضافے کی غرض سے خصوصی ٹیکس کا نفاذ دسمبر سے کیا جا رہا ہے، جس کے بعد رہائشی اخراجات میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاﺅسنگ منسٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر سے مکہ اور مدینہ کے رہائشی علاقوں میں خالی پڑی زمین پر ٹیکس کا نفاذ شروع ہوجائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ کے بعد بتدریج دیگر شہریوں میں بھی اس ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا جبکہ وہ مالکان جو اپنی خالی پڑی زمین کی رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہیں گے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سعودی کمپنی نے ایسی شاندار سہولت متعارف کروا دی کہ آپ ضرور استعمال کرنا چاہیں گے
حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد رہائشی علاقوں میں سرمایہ کاری کے مقصد سے خالی چھوڑی گئی زمین کو ڈویلپ کرنا اور عوامی استعمال کے لئے ہاﺅسنگ سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔ خالی پڑی زمین پر عائد ہونے والے ٹیکس کے سبب زیادہ زمینوں کو ڈویلپ کیا جائے گا، گھروں کی تعمیرات کی جائیں گی، جس کے نتیجے میں گھروں کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔
وزارت ہاﺅسنگ کا کہنا ہے کہ وزارت کے اقدامات کا مقصد تمام شہریوں کو رہائش کی مناسب سہولیات مناسب قیمت پر فراہم کرنا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ریاض، جدہ اور دمام میں تقریباً 261 ملین سکوائر میٹر زمین غیر استعمال شدہ پڑی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -