’میں اتنی موٹی ہونا چاہتی ہوں کہ۔۔۔‘ وزن کم کرنے کے خواہشمند تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن یہ خاتون مزید موٹاپے کی خواہشمند ہے اور اس کی وجہ ایسی کہ جان کر آپ واقعی چکرا کر رہ جائیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے دنیا میں وزن کم کرنے کے خواہش مند تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”میں اتنی موٹی ہونا چاہتی ہوں کہ ازخود حرکت بھی نہ کر سکوں۔“ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق فورٹ ورتھ کی رہائشی مونیکا نامی خاتون کا وزن اس وقت 318کلوگرام ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کی موٹی ترین عورت بن جائے۔ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے اسے اپنا وزن 445کلوگرام تک لیجانا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق مونیکا کا دوست سڈ ریلے اس کے لیے تمام دن کھانا بناتا ہے اور اسے کھلاتا ہے۔
اس خاتون نے صرف ایک چیز چھوڑ کر 32کلو وزن کم کرلیا ،چیز کیا تھی جان کر آپ بھی یہ کام کریںگے
مونیکا کا کہنا ہے کہ ”میں خود کو ایک ملکہ کی طرح محسوس کرتی ہوں کیونکہ سڈ ہمیشہ میرے اشارے کا منتظر ہوتاہے اور میں جیسے ہی کوئی چیز کھانے کو مانگتی ہوں وہ حاضر کر دیتا ہے۔ میرا موٹاپے کے لیے وہ بھی خاصا پرجوش ہے۔ وہ مجھے صوفے پر بٹھانے اور پھر وہاں سے بیڈ پر جانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ میرا پیٹ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ میں ازخود اسے نہیں اٹھا سکتی۔میں اپنی آزادانہ نقل و حرکت سے محروم ہوجانے پر کچھ پریشان بھی ہوں مگر میں یہ جان کر خوش ہوں کہ سڈ کو میرا خیال رکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ وہ مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔“