اگر آپ کے گھر میں یہ ایک چیز موجود ہے تو آپ کے ہمسفر کی بے وفائی کا امکان بے حد زیادہ ہے، دلچسپ تحقیق میں ایسا انکشاف کہ ماہرین بھی دنگ رہ گئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کے ایک دوسرے سے بے وفائی کرنے کے معاملے پر ایک ایسی دلچسپ تحقیق سامنے آئی ہے جس کے نتائج نے ماہرین کو بھی حیران کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقاتی سروے ڈیٹنگ ویب سائٹ IllicitEncounters.comنے کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ جس شوہر یا بیوی نے بلی پال رکھی ہو، اس کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔اس سروے میں مختلف جانور پالنے والے 700مردوخواتین سے ان کی بے وفائی کی عادت کے متعلق سوالات کیے گئے۔
ان کے جوابات سے معلوم ہوا کہ سب سے زیادہ وہ پارٹنر بے وفائی کرتے ہیں جنہوں نے بلی پال رکھی ہو۔ اپنے پارٹنر سے بے وفائی کا اعتراف کرنے والوں میں 25فیصد ایسے تھے جنہوں نے بلی پال رکھی تھی۔ اس کے برعکس سب سے کم بے وفائی کتا پالنے والے مردوخواتین میں دیکھنے میں آئی۔ ان میں یہ شرح 10فیصد تھی۔