بیڈ پر گہری نیند سوتا شہری، اچانک ایک جھٹکے سے آنکھ کھلی تو اپنے کمرے میں نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو اپنے بستر سے ہی ڈر لگنے لگے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے شہر شیان میں پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے نے لوگوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلاءکر دیا ہے اور شہری اپنے گھروں میں اپنے ہی بستر پر سونے سے گھبرانے لگے ہیں۔
ویب سائٹ wwwnکی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شی نامی شخص اپنے بیڈ پر نیند کی وادیوں میں گم تھا کہ اچانک کمرے کا فرش پھٹا اور وہ بیڈ سمیت ایک گہرے گڑھے میں جاگرا۔ گھر میں موجود اس کی خالہ نے یہ بھیانک منظر دیکھا تو اپنے بھانجے کی جان بچانے کے لئے چیخ و پکار کرنے لگی۔ جلد ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور گہرے گڑھے کے اندر ایک سیڑھی اتاری گئی جس کے ذریعے شی باہر آنے میں کامیاب ہوگیا۔
’میں لوگوں کو گھر کرائے پر دیتا ہوں اور پھر اُن کی خفیہ ویڈیوز بنا کر۔۔۔‘ مکان کے مالک نے ایسا انکشاف کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، ویڈیوز کے ساتھ کیا کرتا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
شی کے خالو نے بتایا کہ اس کے گھر کے آس پاس پانی کے سرکاری پائپ ایک عرصے سے لیک ہورہے تھے جن کی وجہ سے فرش کمزور ہوچکا تھا، لیکن انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ گھر کے نیچے اتنا بڑا اور گہرا گڑھا پیدا ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھانجے کو گہرے زخم آئے تھے تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان محفوظ رہی۔