نرسوں کی ری سٹرکچرنگ کی ترمیم شدہ سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

نرسوں کی ری سٹرکچرنگ کی ترمیم شدہ سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نرسوں کی ری سٹرکچرنگ کی ترمیم شدہ سمری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کر دی۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے گریڈ 17میں دو بار نرسوں کی پروموشن کا سلسلہ بند کرنے کی تجویز منظوری کے لئے وزیراعلی شہباز شریف کو ارسال کی ہے تاکہ نرسوں کی پروموشن کا سلسلہ تیز کیا جا سکے۔محکمے نے سمری میں دوسری تجویز یہ دی ہے کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں نرسوں کی انتظامی اسامی برابر پیدا کی جائے تاکہ نرسوں کی ایڈمنسٹریشن بہتر کی جا سکے۔ یہ سمری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے چیف سیکرٹری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔