آرمی چیف کا سی پیک منصوبے کے تحفظ کا اعلان خوش آئند ہے،بابر محمود

آرمی چیف کا سی پیک منصوبے کے تحفظ کا اعلان خوش آئند ہے،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ الخدمت گروپ کے چیئرمین بابر محمود نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی پیک منصوبہ میں غیر ملکی طاقتوں کی طرف سے ڈالی جانیوالی رکاوٹوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر کے قوم کے دل جیت لئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم وطنِ عزیز کے لئے بے مثال قُربانیاں دینے والے اُن شہیدوں اورغازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہیں جن کی جرأت اور فرض شناسی کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور باوقار ملک میں سانس لے رہے ہیں، ان تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، بابر محمود نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کوکمزورکرنا چاہتی ہیں، بدقسمتی اس موقع پر یکجہتی پیدا کرنے کی بجائے بعض ناعاقبت اندیش سیاستدان ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔احتجاج اور دھرنے ملکی استحکام کے لئے نقصان دہ ہیں۔