بادشاہت کے خلافآواز اٹھانا جمہوریت دشمنی نہیں،صاحبزادہ حامد رضا

بادشاہت کے خلافآواز اٹھانا جمہوریت دشمنی نہیں،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اہنے خبر نگار سے )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بادشاہت کے خلاف آواز اٹھانا جمہوریت دشمنی نہیں۔ اسمبلیاں چوروں ، لٹیروں اور قرضہ خوروں کی پناہ گاہیں بن چکی ہیں۔ حکومتی صفوں میں غداران وطن کیلئے نرم گوشہ پایا جاتا ہے۔ حکمران شریفانہ طریقے سے بد ترین کرپشن کررہے ہیں۔ موسم بدل رہا ہے اور احتساب کا موسم شروع ہونیوالا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاسی قربانی عید قربان کے بعد ہو گی۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر بد ترین آمریت مسلط ہے وطن سے وفا کا تقاضا ہے کہ نواز شریف پاکستان مخالف اچکزئی کے ساتھ اتحاد ختم کریں۔ پاکستان میں صاحبان اقتدار کے احتساب کی روایت شروع ہو نی چاہیے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ ، اسرائیل اور بھارت سے مدد مانگنے والوں کو بچایا گیا تو ملک سے غداری ہو گی۔ حقیقی جمہوریت کیلئے موروثی اور خاندانی جمہوریت کا خاتمہ ضروری ہے۔پنجاب کا 56فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہورہا ہے جس سے پسماندہ علاقوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔