سردار ایاز صادق حقیقت میں (ن) لیگ کے سپیکر بن چکے ہیں،یاسمین راشد

سردار ایاز صادق حقیقت میں (ن) لیگ کے سپیکر بن چکے ہیں،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق قومی اسمبلی نہیں (ن) لیگ کے سپیکر ہیں ‘وہ اسمبلی کو رولز نہیں شر یف برادران کی خواہشات کے مطابق چلا رہے ہیں جو جمہو ریت اور پار لیمنٹ کیلئے ایک خطر ہ ہے ‘نوازشر یف کیخلاف ریفر نس مسترد کر کے ایاز صادق نے اپنی نوکری پکی کر وانے کے سواکچھ نہیں کیا ۔ ایوان کو رولزکے مطابق چلانا سپیکر کی ذمہ داری ہو تی ہے۔


اور وہ کسی ایک جماعت کو سپورٹ کر نے کی بجائے سب کو یکساں سمجھتا ہے مگر سردار ایاز صادق حقیقت میں (ن) لیگ کے سپیکر بن چکے ہیں ان سے مزید کسی انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دامن صاف انکے خلاف نااہلی کا ریفر نس لانے والوں کو شر مندگی کا سامنا کر نا پڑ یگا اور عمران خان اس ملک اور قوم کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار نہیں ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم انکے ساتھ ہیں ۔