جامعہ نعیمیہ میں 250سے زائد جانور قربان کئے جائیں گے
لاہور(خبر نگار خصوصی)رواں برس بھی عیدالاضحی کے موقع پر جامعہ نعیمیہ میں250سے زائد جانور ذبح کئے جائیں گے،جن میں گائے ،بیل اوراونٹ شامل ہیں۔قربانی کے تمام امور شریعت محمدی کے عین مطابق ہوں گے اورصفائی کاخاص خیال رکھا جائے گا۔گائے کی اجتماعی قربانی میں شر یک ہونے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کااظہار معروف د ینی اسکالروناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں