پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید 100گرانفروش پکڑ لئے
لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے924مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر15 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ11,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،65افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔
اور مجموعی طور پر100افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے30افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔