کم آمدن والے افراد کو چھت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،آزاد تبسم
لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں کم آمدن والے طبقات کو چھت فراہم کرنے کے ایک مربوط پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے اور کم لاگت کے معیاری گھر تیار کرکے کم آمدن والے خاندانوں کو فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔پنجاب میں ترکی کے تعاون سے کم آمدن والے خاندانوں کیلئے کم لاگت کے معیاری گھر تعمیر کئے جائیں گے ۔