عمران خان ہر تہوار کے قریب ملک میں افراتفری پھیلاتے ہیں ،زمرد یاسمین

عمران خان ہر تہوار کے قریب ملک میں افراتفری پھیلاتے ہیں ،زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان ہر تہوار کے قریب ملک میں افراتفری پھیلاتے ہیں ، اب عید کے قریب وہ پھر نئی مہم شروع کررہے ہیں۔
، عمران خان ہرسال جشن آزادی پر افراتفری پھلاتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر عجیب وغریب اعلانات کئے ہیں ۔پورا ملک آزادی حاصل کرنے کی خوشی منا تا رہا اورعمران خان اپنی سیاست چمکاتے رہے ۔پاکستان تحریک انصافنے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو فروغ دیا اور عوام کو یوم آزادی کی خوشی میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کو کون سمجھائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اورشیخ رشید نے ہمیشہ اپنے مفادات کو عزیز رکھا ۔ان دونوں نے جمہوریت کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔شیخ رشید کے پاس تو درجن بھر کارکنان نہیں اور وہ وزیراعظم بنے کا خواب دیکھتے ہیں۔عمران خان شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کررہے ہیں