تیل کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جاتا ہے،آصف خان

تیل کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جاتا ہے،آصف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے رہنما آصف خان ، لاہور کے رہنما نصیر احمد، سابق ممبر پنجاب کونسل شیخ علی سعید، عبد الکریم میو، ابو ہاشمی، اختر شاہ، توقیر اکرم، وقاص پرنس، سیدہ حمیرا، تنزیلہ نذر، عاصمہ اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل پر جنرل سیل ٹیکس کا نفاذ کر کہ عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے۔
دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں دن بدن کمی ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جا رہا ہے وزیر خزانہ عوام کو ریلیف دینے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکس لگا کر خزانے میں اضافہ کیا جا رہا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ٹیکسوں کے پیسوں کو عیاشی میں خرچ کر رہی ہے حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنے اہداف پورے کر رہی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت میں تیل کی قیمتوں میں خود ساختہ سوموٹو لے لیا جاتا تھا جبکہ اس وقت کے آپوزیشن لیڈر ثوہدری نثار ٹیکس کو جگا ٹیکس کے نام سے پکارتے تھے اس وقت ڈیزل کی قیمت 36روپے ہونا چاہیے جبکہ عوام دشمن حکومت اسے 74 روپے میں فروخت کر رہی ہے ۔