پاکستان کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں،رزکمالی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ،ماڈل و پرفارمررزکمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں‘یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے‘ چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔ رزکمالی نے کہا کہ اکثر بیرون ملک ہونے والے شوز میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے فن کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔
ہمیں اپنے کلچر کو ہمیشہ پروموٹ کرنا چاہیے۔